Categories: عالمی

ابوظہبی میں 19 جولائی سے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان

ابوظہبی،16جولائی(انڈیا نیرٹیو)

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی نے 19 جولائی کو نصف شب سے صبح پانچ بجے تک جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے مطابق اس عرصے کے دوران میں شہر میں کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے تطہیری پروگرام پرعمل درآمد کیا جائے گا اور سرکاری دفاتر، عوامی مقامات اور جگہوں میں جراثیم کش محلول کا سپرے کیا جائے گا۔

کمیٹی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ نصف شب سے صبح پانچ بجے تک روزانہ تطہیری پروگرام پر عمل کیا جائے گا۔ان اوقات کے دوران میں ٹریفک اور عوام کی نقل وحرکت پر پابندی ہوگی اور ٹرانسپورٹ کے ذرائع دستیاب نہیں ہوں گے۔

کمیٹی نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ ”وہ اپنے گھروں ہی میں رہیں اور کسی ناگزیر ضرورت،اشیایا ادویہ لینے کی صورت ہی میں گھروں سے باہر نکلیں۔“اس نے مزید کہا ہے کہ جولوگ لاک ڈاؤن کے اوقات میں گھروں سے باہرجانا چاہتے ہیں تو وہ اس مقصد کے لیے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کریں۔

قبل ازیں امارت ابوظبی نے کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو 20 اگست سے بعض عوامی مقامات میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا اور مذکورہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”امارت میں اہدافی گروپوں کے 93 فی صد افراد کو کووِڈ-19 سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جاچکی ہے،اس لیے 20 اگست سے صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو بعض عوامی جگہوں، شاپنگ مالوں، ریستورانوں اورجِم خانوں میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔“

کمیٹی کے بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں جامعات، اسکولوں،تعلیمی اداروں، نرسریوں،خریداری مراکز، ریستورانوں، کیفے،جِم خانوں، تفریح گاہوں،کھیل کے میدانوں،خریداری مراکز سے باہر واقع تھوک کی دکانوں، سْپرمارکیٹوں اور دواخانوں میں صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی داخل ہوسکیں گے۔کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق ویکسین لگوانے سے مستثنا افراد پر نہیں ہوگا۔ایسے افراد کوالحوسن ایپ پررجسٹر ہونا چاہیے اور ایک منظورشدہ عمل کے ذریعے انھیں ویکسین سے مستثنا قراردیا گیا ہو۔ان کے علاوہ 15 سال سے کم عمر بچّوں پر بھی اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago