Categories: عالمی

سعودی عرب میں خواتین کیڈٹس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض،02ستمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی مسلح افواج کے ماتحت لیڈیز ٹریننگ سینٹر سے کیڈٹس کی تربیت مکمل ہو گئی ہے۔ تقریب تقسیم اسناد میں آرمی چیف جنرل فیاض الرویلی مہمان خصوصی تھے۔العربیہ کے مطابق آرمی ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ادارے کے سربراہ میجر جنرل عادل البلوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ سینٹر کا مقصد وزارت دفاع میں تعینات کی جانے والی خواتین کو منفرد تربیت، پیشہ ورانہ لیاقت اور استعداد بڑھانا ہے۔سعودی   میجر جنرل عادل البلوی نے کہا کہ سینٹر کا اہم پیغام عالمی معیار کے مطابق مثالی تعلیم کا ماحول اور منفرد ٹریننگ پروگراموں کی فراہمی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹریننگ سینٹر کے کمانڈنٹ چیف سارجنٹس سلیمان المالکی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ معاون کمانڈنٹ ھادی العنزی نے خواتین کیڈٹس کو حلف وفاداری دلایا۔ امتیازی نمبروں سے پاس ہونے اور انعامات کی مستحق کیڈٹس کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ آرمی چیف نے سینٹر میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے، انہوں نے سینٹر کی منفرد کارکردگی کو سراہا۔ تقریب میں جوائنٹ آرمی کے ڈائریکٹر میجر جنرل حامد العمری کے علاوہ مسلح افواج کے متعدد افسران بھی شریک ہوئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago