Categories: عالمی

برطانیہ کے وزیر خارجہ طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ

لندن،02ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب طالبان سے مذاکرات کے لیے قطر روانہ ہو گئے، دوحہ میں وہ طالبان قیادت سے افغانستان سے برطانوی شہریوں اور افغان مترجمین کے محفوظ انخلا سے متعلق بات کریں گے۔   میڈیا ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ اپنے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ ان کی قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے بھی ملاقات ہو گی۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران ڈومینک راب چار نکات پر مذاکرات کریں گے جن میں افغانستان کو دہشت گردوں کی آماجگاہ بنانے سے روکنا، افغانستان میں شہریوں کو جن مصائب کا سامنا ہے ان کا مؤثر جواب دینا، علاقائی امن کو یقینی بنانا اور طالبان کو انسانی حقوق سے متعلق جوابدہ بنانا شامل ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزارت خارجہ کا کہناہے برطانوی سفارتخانہ کابل سے دوحامنتقل کر دیا گیا ہے، کابل کیلئے برطانوی سفارتخانہ دوحاسے کام کر رہا ہے۔

برطانیہ، امریکہ کو کابل ایئرپورٹ پر حملے کے خطرے کا علم تھا

کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے سے پہلے برطانیہ اور امریکہ کو حملوں کے خطرات کا علم تھا، اس کے باوجود برطانوی سفارت خانے نے افغان شہریوں کو ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر جمع ہونے کی ہدایت کی۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق یہ انکشاف سامنے آنے والی ای میلز سے ہوا، برطانوی حکومت نے ای میلز کی تحقیقات شروع کردیں۔واضح رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے ایبے گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں تقریباً 200 افراد جان سے گئے تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago