Categories: عالمی

ٹوکیو اولمپکس کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے لوگ جاپان کی سڑکوں پر نکلے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹوکیو، 23جولائی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالآخرایک سال کے طویل انتظار کے بعد اولمپک کھیلوں کا آغاز 23 جولائی یعنی جمعہ کے روز ہو گیا ہے۔ گزشتہ سال اولمپک کھیلوں کو دنیا بھر میں کورونا کے قہر کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس سال بھی کورونا کاقہر کم نہیں ہوا ہے، پھر بھی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے جاپان میں اولمپکس کے انعقاد کا منصوبہ بنایا۔ اب اولمپک کھیل شروع ہوچکے ہیں لیکن ایک طرف جہاں دنیا اولمپک کھیلوں کے جوش و خروش میں ڈوبی ہوئی ہے، وہیں میزبان جاپان کے لوگ اب بھی ان کھیلوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج اولمپک کے کچھ کھیلوں کی شروعات ہوچکی ہے، لیکن جاپان کے عوام ٹوکیو کی سڑکوں پر اولمپکس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔یہاں کے لوگ پچھلے کئی دنوں سے کھیلوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اولمپک کھیلوں کو کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے منسوخ کیا جائے لیکن  احتجاج کے باوجود اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ جاپان میں کورونا انفیکشن کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔اس پر لوگوں کا کہنا ہے  کہ دنیا بھر سے کھلاڑی مختلف ممالک سے آئیں گے، جس کی وجہ سے ٹوکیو میں کورونا انفیکشن مزید خطرناک شکل اختیار کرسکتا ہے۔ کورونا کی وجہ سے  اولمپکس کی 125 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب اولمپک کھیلوں میں شائقین کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان مظاہروں کے باوجود، آئی او سی کے سربراہ تھامس باک کو یقین ہے کہ اولمپک کھیل ملک میں کورونا کے  سپر اسپریڈر نہیں بنیں گے۔ اولمپک کے کھیل گاؤں میں، ہر ملک کے کھلاڑیوں اور نمائندوں کو سخت قوانین پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو سے ملاقات کی اور بتایا کہ منتظمین  ٹوکیو میں کورونا کو پھیلنے نہ دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago