Categories: عالمی

کویت کی فوج میں خواتین کو خدمات انجام دینے کی اجازت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اب خواتین کو کویت کی فوج میں بھی خدمات انجام دینے کی اجازت  دے دی گئی ہے۔ کویتی فوج نے کہا ہے کہ برسوں  شہری کرداروں تک محدود رہنے کے بعد اب خواتین کو پہلی بار جنگی کرداروں میں شامل کیا جائے گا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر دفاع حماد جابر العلی الصباح نے کہا کہ خواتین کے لیے افسروں کے طور پر کام کرنے سمیت مختلف  جنگی صفوں میں شمولیت کے لیے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کویتی خواتین کو اپنے بھائیوں کے ساتھ کویتی فوج میں شامل ہو  نے کا موقع دیاجائے۔ وزیر دفاع نے خواتین کی "صلاحیتوں… اور مشکلات برداشت کرنے کی صلاحیت" پر اعتماد ظاہر کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سال 2005 میں کویت میں خواتین کو ووٹ کا حق دیا گیا تھا۔ خواتین کابینہ اور پارلیمنٹ دونوں میں فعال رہی ہیں۔ تاہم موجودہ پارلیمنٹ میں خواتین کی کوئی نشست نہیں ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسرے خلیجی ممالک کے برعکس، کویت میں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا اختیار حاصل ہے۔ ملک کے پارلیمنٹیرین حکومت اور شاہی خاندان کی مخالفت کی وجہ سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago