Categories: عالمی

وزیراعظم مودی نے جاپان کے یونیکلو کو بھارتی ٹیکسٹائل ہب کا حصہ بننے کے لیے دی دعوت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹوکیو، 23؍مئی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیراعظم نریندر مودی نے  آج  ٹوکیو میں یونیکلو کی پیرنٹ کمپنی، فاسٹ ریٹیلنگ کے سی ای او، تاداشی یانائی کے ساتھ ملاقات   کی اور ان سے  مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے کے ہندوستان کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ جہاں یانائی نے ہندوستانیوں کے کاروباری جوش کی تعریف کی، پی ایم مودی نے ان کے ساتھ یونیکلو کی ہندوستان میں بڑھتی ہوئی موجودگی اور پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (( پی ایل آئی) اسکیم کے تحت ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے کے لیے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچہ، ٹیکس اور مزدوری کے شعبے شامل ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مسٹر یانائی نے ہندوستان کے لوگوں کے کاروباری جوش کی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے مسٹر یانائی سے کہا کہ وہ پی ایم-مترا اسکیم میں حصہ لیں جس کا مقصد ٹیکسٹائل سیکٹر کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 پی ایم او  کے ایک بیان کے مطابق  انہوں نے ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مارکیٹ اور ہندوستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے پی ایل آئی  اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "انھوں نے ہندوستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے کی جانے والی مختلف اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچہ، ٹیکس اور مزدوری کے شعبے شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago