Categories: عالمی

وزیراعظم نریندرمودی نے انڈیا۔نارڈک سمٹ میں کی شرکت، کیوں ہے دنیا کی نظر اب ہندوستانی کی طرف؟

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ڈنمارک میں دوسری ہندوستان-نارڈک چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں کورونا کے بعد کی اقتصادی بحالی، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے منظر نامے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

دوسری ہندوستان-نارڈک چوٹی کانفرنس میں نارڈک ممالک کے جن رہنماؤں نے شرکت کی۔ ان میں ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فیڈریکسن، آئس لینڈ کے وزیر اعظم کیٹرن جیکو ڈوٹیر، ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور، سویڈن کے وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن اور فن لینڈ کے وزیر اعظم سنا مارین شامل ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے چار نارڈک ممالک کے رہنماؤں سے الگ الگ دوطرفہ بات چیت کی۔ وزیراعظم نے منگل کو ڈنمارک کے وزیراعظم سے دو طرفہ بات چیت کی۔

خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دوسری ہند-نارڈک چوٹی کانفرنس میں ہونے والی بات چیت میں کووڈ کے بعد تین موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی، کثیر جہتی تعاون، آب و ہوا اور پائیدار ترقی اور نیلی معیشت اور اختراع۔ اس کے علاوہ کلین اینڈ گرین ڈیولپمنٹ سلوشنز کی ضرورت، نورڈک ممالک میں ہنر مندی کی صلاحیتوں کو ہندوستان کی صلاحیتوں سے جوڑنے اور نئی اختراعی شراکت داری قائم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی ترقی اور اقتصادی ترقی کے پچھلے 75 سالوں کے سفر میں نارڈک ممالک کی قابل اعتماد شرکت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ نارڈک ممالک اور ہندوستان آزادی، جمہوری اقدار اور قواعد پر مبنی نظم اور مختلف عالمی مسائل پر مشترکہ نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان-نارڈک سربراہی اجلاس خطے کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو فروغ دینے میں ایک طویل سفر  مل کرطے کرے گا۔ہمارے ممالک بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں اور عالمی خوشحالی اور پائیدار ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 2018 میں پہلی بار اسٹاک ہوم میں منعقدہ چوٹی کانفرنس میں ہندوستان نے نارڈک ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر ایک گروپ کے طور پر شامل کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago