عالمی

نیپال کے وزیر اعظم پر چنڈ ہندوستانی دورے پر،کئی معاہدوں پر دستخط متوقع

کاٹھمنڈو، 31 مئی (انڈیا نیرٹیو)

نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ ہندوستان کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ آج کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نیپال ایئر لائن کی معمول کی پرواز سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد پرچنڈ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وزیر اعظم پرچنڈ کے ساتھ پانچ وزرا ، ڈیڑھ درجن سکریٹریز اور جوائنٹ سکریٹریز، صنعت کار، صحافی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی گنگا دہل بھی ہیں، وہ 3 جون کو نیپال واپس لوٹیں گے۔ اس دورے کے دوران پر چنڈ پاور بزنس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان سے بات کریں گے۔

ہند۔نیپال  کے بیچ اقتصادی شراکت داری چوٹی کانفرنس  کا انعقاد

ہندوستان ۔نیپال اقتصادی شراکت داری چوٹی کانفرنس کا  یہاں انعقاد کیا گیا تاکہ مستقبل کے حوالے سے دو طرفہ اقتصادی شراکت داری کے ایجنڈے پر بات چیت کے لیے ایک منفرد اہم پلیٹ فارم بنایا جا سکے۔

نیپال ایس بی آئی بینک لمیٹڈ (این ایس بی ایل)، نیپال انڈیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (این آئی سی سی آئی)، بیر گنج چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (بی سی سی آئی)، اسٹارٹ اپ نیٹ ورک (ٹی ایس این)، اور پی ایچ ڈی سی سی آئی  نے  بیر گنج، نیپال  میں انڈیا نیپال سینٹر نے جمعرات کو سمٹ کا اہتمام کیا۔

 فیصلہ سازوں کے تعاون سے ہونے والی بات چیت کا مقصد معیشت کے اہم شعبوں میں کاروباری مصروفیات اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولنے کے علاوہ بیر گنج میں بھارت نیپال کی اہم سرحد کے قریب تجارت کو بہت ضروری فروغ دینا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago