عالمی

عمران پر حملے کی سازش میں وزیراعظم شہباز، ثناء اللہ اور میجر جنرل ملوث، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

اسلام آباد، 4 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جمعرات کو حکومت مخالف لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان پر ہوئے حملے کے ملک بلکہ پوری دنیا میں چرچے اور مذمت کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب عمران کی پارٹی کے سربراہ اسد عمر نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ اور میجر جنرل کو پارٹی سربراہ پر حملے کی سازش میں ملوث بتایا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کے احتجاجی مارچ کے دوران جمعرات کو ان کے کنٹینر- ٹرک پر حملہ ہوا تھا جس میں انہیں ٹانگ میں گولی لگی تھی تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔ انہیں لاہور کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان نے انہیں اسپتال بلایا اور قوم کو پیغام دینے کو کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے اس حملے کے پیچھے تین افراد کا نام لیا ہے جن میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ اور میجر جنرل فیصل شامل ہیں۔

اسد نے عمران کے حوالے سے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تین افراد شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور میجر جنرل فیصل حملے میں شامل ہیں۔ انہیں پہلے بھی اس بات کی جانکاری ملی تھی جس کی بنیاد پر وہ یہ کہہ رہے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے میں عمران خان کے علاوہ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس حملے میں ایک شخص کی موت بھی ہوئی ہے جو کہ پی ٹی آئی کا حامی بتایا جا رہا ہے۔

عمران خان پر حملے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ پاکستان کو آئی جی پی اور چیف سکریٹری پنجاب سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرنے کا حکم دیا ہے۔

شریف نے ٹویٹ کیا کہ میں پی ٹی آئی صدر اور دیگر زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ وفاقی حکومت پنجاب حکومت کو سیکورٹی اور تفتیش کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مسیحا بن نوجوان نے بچائی عمران کی جان

عمران خان پر حملہ کرنے والے نوجوان کی گرفتاری کے ساتھ ہی پی ٹی آئی سربراہ کو بچانے والے ایک نوجوان کی مسیحا کی شکل میں سوشل میڈیا پر تعریف کی جارہی ہے۔ عمران خان اس دوران اپنے کنٹینر پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ کھڑے تھے اور ہاتھ ہلا کر مبارکباد قبول کر رہے تھے۔

تبھی حملہ آور نے بندوق کا نشانہ بنایا۔ اتنے میں پیچھے سے ایک نوجوان آیا اور اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ حملہ آور ہدف سے چوک گیا۔ تاہم نیچے سے فائرنگ کے باعث پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹانگ میں گولی لگی۔ عمران خان کی ٹانگ میں بھی چوٹ آئی ہے۔

عمران پر حملے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس شخص کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، میں اس نوجوان کو سلام پیش کرتا ہوں جس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر عمران کی جان بچائی۔ یہ ملک آپ کا احسان مند ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہوا، یہ شخص اس واقعے کا ہیرو ہے۔ انہوں نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنا دی، ملک اور دنیا بھر کے رہنماؤں نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago