عالمی

وزیراعظم نے برطانیہ کے عزت مآب چارلس سوئم سے ٹیلیفون پر بات کی

وزیراعظم نے برطانیہ کے عزت مآب چارلس سوئم سے ٹیلیفون پر بات کی

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برطانیہ کے عزت مآب جناب شاہ چارلس سوئم سے ٹیلیفون پر بات کی۔

برطانیہ کے شاہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے یہ وزیراعظم کی ان کے ساتھ پہلی بات چیت تھی۔ لہذا وزیراعظم نے شاہ چارلس کو کامیاب دور اقتدار کے لئے نیک تمنائیں پیش کیں۔

اس گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے کئ امور زیر غور آئے. جن میں آب و ہوا سے متعلق کارروائی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، انرجی ٹرانزیشن کی مطلوبہ رقومات کے لئے اختراعی اقدامات وغیرہ شامل ہیں۔ وزیراعظم نے ان معاملات میں عزت مآب شاہ کی گہری دلچسپی اور وکالت کے لئے ان کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے عزت مآب شاہ چارلس کو گروپ-20 کے لئے ہندوستان کی ترجیحات سے آگاہ کرایا. جن میں ڈیجیٹل عوامی مصنوعات کا فروغ بھی شامل ہے۔ انہوں نے مشن لائف کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا. جو ماحولیات کے لئے طرز زندگی سے متعلق ہے. جس کے ذریعے ہندوستان ماحولیات کے لئے سازگار طرز زندگی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔

دونوں لیڈروں نے کامن ویلتھ آف نیشنز پر تبادلۂ خیال کیا اور اس بات پر غور کیا کہ اس کی کارکردگی کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ میں آباد ہندوستانی برادری کی دونوں ملکوں کے درمیان پُل کا کام کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے ان کے رول کی ستائش کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago