عالمی

عمران کے گھر پر پولیس کی بربریت ریاستی دہشت گردی ہے:پی ٹی آئی

لاہور ، 19 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 گھنٹے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس کے بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی قرار دیاہے۔ یہاں کے معروف اخبار ڈان نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے حوالے سے ہفتہ کو زمان پارک میں پیش آنے والے پورے واقعے کے بارے میں اپنی ویب سائٹ پر ایک تفصیلی رپورٹ نشر کی۔

فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ یہ سب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے کہنے پر کیا گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمران خان کے اسلام آباد روانہ ہونے کے بعد سیکڑوں پولیس اہلکار داخل ہوئے تھے۔ عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خانم نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس بغیر وارنٹ کے ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔

پولیس نے گھر میں موجود خواتین اور نوکروں کو ہراساں کیا۔ پولیس نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عمران خان کو کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ عدالت کے احاطے کے باہر حاضری لگانے کے بعد واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

قبل ازیں عدالت کے احاطے کے باہر خان کے حامیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ عمران خان جیسے ہی اسلام آباد روانہ ہوئے، پنجاب پولیس کے 10 ہزار سے زائد اہلکار ان کی رہائش گاہ پر گھس آئے۔ درجنوں حامیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ داخلی راستے پر لگائے گئے خیموں اور رکاوٹوں کو اکھاڑ پھینکا۔ کیمپ میں موجود سینکڑوں حامیوں کو لاٹھی چارج کرکے بھگا دیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago