عالمی

اسرائیل میں سیاسی بحران برقرار: چارسال میں پانچویں بار الیکشن،سب کے آگے کون؟

تل ابیب،02نومبر (انڈیا نیرٹیو)

اسرائیل میں 2019 کے بعد سے چوتھی بار وزیراعظم کے عہدے کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں اور نیتن یاہو اس بار اپنی کامیابی کے لیے کافی پْرامید ہیں۔

   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح سات بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔یاد رہے کہ جون 2019 میں کرپشن کے الزامات میں گھرے اْس وقت کے وزیراعظم نیتن یا ہو کا 12 برسوں پر محیط طویل ترین دور حکمرانی اختتام پذیر ہوا تھا۔

اس بار بھی کوئی ایک جماعت واضح برتری حاصل کرنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہی ہے۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 61 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔سابق وزیراعظم نیتن یاہو جنھیں کرپشن کے الزامات کی وجہ سے 2019 کے الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس بار جیت کے لیے پْرامید ہیں اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانے کی کوششوں میں ہیں۔

تاہم اس وقت یہودی آبادکار 46 سالہ  تمار بن غفیر بھی مضبوط امیدوار ہیں۔ وہ عظمت یہودی نامی پارٹی کے ایک کٹر یہودی رہنما، وکیل اور رکن اسمبلی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago