تعلیم

بہار اردو مترجم کے لیے کامیاب امیدواروں کے لیے خوش خبری،تقرری بہت جلد

پٹنہ، 2  نومبر(انڈیا نیرٹیو)

گزشتہ کئی دنوں سے انتظار کر رہے اردو مترجم، معاون اردو مترجم  کے امتحان میں ہوئے کامیاب طلبا و طالبات کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کے ذریعے منعقدہ امتحان میں کامیاب ہوئے اردو مترجم، معاون اردو مترجم امیدواروں کی کونسلنگ کے بعد 3 نومبر 2022 کو وزیر اعلی نتیش کمار کے ہاتھوں کامیاب طلبا میں تقرری نامہ تقسیم کیا جائے گا۔

سی ایم سکریٹریٹ احاطہ میں واقع سنواد بھون پٹنہ میں منعقد ہونے والی تقرر نامہ تقسیم کی تقریب میں شرکت کے لئے کامیاب امیدواروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

سکریٹریٹ احاطہ میں منعقد تقریب میں مذکورہ امیدواروں کے علاوہ کسی بھی اضافی آدمی یا کسی دوسرے امید وار کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ باہری افراد کا داخلہ ممنوع رہے گا۔ اسے لے کر اردو کابینہ کے تحت محکمہ اردو ڈائریکٹوریٹ نے تمام تر تیاری مکمل کر لی ہے۔

آنے والے امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ تقریب میں داخل ہونے سے قبل اپنا آدھار کارڈ اور ایڈمٹ کارڈ ساتھ میں ضرور رکھیں تاکہ امیدواروں کی شناخت میں سہولت ہو۔ جن کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا تو ایسے لوگوں کے داخلے پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اردو ڈائریکٹوریٹ کے تحت منعقدہ اردو مترجم امتحان میں بڑی تعداد میں امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ مگر رزلٹ شائع ہونے میں تاخیر اور تقرری نامہ نہیں ملنے کی وجہ سے امیدوار مایوس ہو رہے تھے۔ حالانکہ  اب کامیاب اردو مترجم امیدواروں کے لئے یہ ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago