عالمی

پاکستان میں سیاسی تعطل: عمران خان، سپریم کورٹ اور حکومت کیوں ہے آمنے سامنے؟

پاکستان کی سپریم کورٹ کو امید ہے کہ حکومت اور عمران کی پارٹی کے درمیان مذاکرات سے تعطل ختم ہو سکتا ہے

حکمراں اتحاد کا سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ، سیکورٹی کے انتظامات بڑھا دیے گئے

 پاکستان میں جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان ملک میں انتخابات کے انعقاد کا معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ اب پاکستان کی سپریم کورٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک کی مخلوط حکومت اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریکِ اسلام (پی ٹی آئی) کے درمیان ہونے والی بات چیت سے ملک میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق تعطل ختم ہو سکتا ہے۔ اس دوران پاکستان کے حکمران اتحاد کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے وہاں سیکورٹی کے انتظامات بھی بڑھا دیے گئے تھے۔

پاکستان میں اس وقت سابق وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکمراں اتحاد کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ عمران خان نے اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف پر غلط طریقے سے حکومت گرانے کا الزام لگاتے ہوئے اسمبلیوں کو تحلیل کر دیا تھا۔

اس کے بعد سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرکے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات مئی میں کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے ایسا کرنے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

اب الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ اس بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی شامل ہیں۔ الیکشن فنڈزاورسیکیورٹی کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں اٹھایا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago