Categories: عالمی

ماہ صیام کے دوران معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مکہ مکرمہ،07اپریل(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی نے ماہ صیام کے دوران حرم مکی میں آنے والے نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسجد حرام میں آنے والے معتمرین کے لیے کورونا کی دو خوراکوں کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام معتمرین کو'توکلنا' ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد ہی حرم مکی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ ایسے افراد جنہوں نے کرونا ویکسین کی پہلی خوراک لی ہے اور اسے 14 دن گزر چکے ہیں۔ اسے بھی مسجد حرام میں آنے اور عبادت کی اجازت ہوگی۔ ایسے افراد جو کرونا کی وبا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں وہ بھی عمرہ کی ادائی کے لیے حرم مکی میں داخل ہوسکتے ہیں تاہم تمام نمازیوں اور معتمرین کے لیے وبا کے پیش نظر اختیار کردہ ایس اوپیز پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے 1442ھ کے ماہ صیام کے موقعے پر حرمین میں نمازیوں اور معتمرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے نہ صرف مسجد حرام بلکہ مسجد نبوی میں?بھی ضابطہ اخلاق وضع کیا گیا ہے جس پرعمل درآمد کرنا ضروری ہے۔ڈاکٹر عبالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کی تمام ذیلی شاخیں اور ایجنسیاں ماہ صیام کے لیے وضع کردہ پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے تمام اقدامات کیے گئے ہیں۔ حرمین شریفین میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے لیے کرونا ویکسین کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ادھر حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے ترجمان ھانی حیدر نے بتایا کہ معتمرین اور نمازیوں کی خدمت پر مامور تمام رضاکاروں کے لیے کرونا ویکسین کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حرمین جنرل پریذیڈینسی اور محکمہ صحت کے تعاون سے حرم مکی اور مسجد نبوی میں خدمات انجام دینے والے افراد کو کرونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے دوران حرم مکی میں سینی ٹائزنگ کا عمل جاری رہے گا۔ مسجد حرام کو صاف ستھرا رکھنے اور جراثیم سے پاک کرنے کے لیے 5 ہزار رضا کاروں پر مشتمل عملہ چوبیس گھنٹے مصروف رہے گا اور مسجد حرام میں چوبیس گھنٹے میں 10 بار جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔عمرہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحن مطاف میںطواف کے لیے ورچوئل ٹریک بنائے گئے ہیں۔ ان ٹریک کا مقصد سماجی دوری کو یقینی بنانا ہے۔ تین ٹریک عمر رسیدہ اور معذور افراد کے لیےمختص ہیں جو خانہ کعبہ کے زیادہ قریب ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago