Categories: عالمی

ترکی میں حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں 14 ہواباز گرفتار

انقرہ،07اپریل(انڈیا نیرٹیو)

ترکی میں ایئرفورس ملٹری اکیڈیمی سے پاس آﺅٹ ہونے اور فلائنگ ٹریننگ مکمل کرنے والے ’ایف 16‘ جنگی طیاروں کے 14 ہواباز بھی سنہ 2016کی حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں پابند سلاسل کردیے گئے ہیں۔ آج سے پانچ سال پیش تر ترکی میں فوج کے ایک گروپ نے حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام کوشش کی تھی مگر اس کوشش کے دوران بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوا اور ملک آج تک اس افراتفری سے باہر نہیں نکل سکا ہے۔

ترک حکومت نے ہزاروں دیگر سرکاری اور غیر سرکاری لوگوں کی گرفتاری کے ساتھ فضائیہ کے 14 تربیت یافتہ ہوابازوں کو بھی قید کر دیا ہے۔امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ترکی نے ان 14 ہوابازوں پر حکومت کا تختہ الٹنے، انارکی پھیلانے، مظالم ڈھانے اور ترکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں جیلوں میں ڈالا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ترکی کی ایک عدالت نے زیر حراست 14 ہوابازوں میں سے 13 کو قید کی سزا سنائی گئی۔ ان میں سے ایک پائلٹ اپنی شادی کی وجہ سے رخصت پر تھا اور وہ بغاوت کے دن ڈیوٹی پر بھی موجود نہیں تھا۔ ترک عدالت نے انصاف کا 'قتل' کرتے ہوئے اس ہواباز کے نہ صرف روشن مستقبل اور ہوابازی کے خواب چکنا چور کردیے بلکہ اسے عمر قید کی سزا سنادی۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر طیب اردغان نے اپنے خلاف ہونے والی بغاوت کو کچلنے کے لیے طاقت کو غیر ضروری اور بے تحاشا استعمال کیا۔ انہوں نے ایک لاکھ افراد کو گرفتار کرایا اور ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کو برطرف کیاگیا۔ترکی کی عدالتوں سے 8 ہزار فوجیوں پر بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمات چلائے گئے۔ ان میں 600 ملٹری اکیڈمی کے زیر تربیت فوجی افسران شامل تھے جن میں سے بیشتر کی عمریں بیس سال کے لگ بھگ تھیں۔

امریکی اخبار کے مطابق ترکی کی جیلوںمیں قید کیے گئے لوگوں کے معاملے کو دانستہ طورپر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ ترک حکومت انہیں انقلاب میں ملوث ہونے والے دشمن قرار دیتی ہے اور قیدیوں کے اہل خانہ ان کے وکلا حکومت کی طرف سے اذیت پہنچنے کے خوف سے بات کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ترکی کی عدالت سے جن 13 ہوا بازوں کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے 12 کو قید با مشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔30 پائلٹ البیر کے والد کزبان کالین نے کہا کہ ان کے بیٹے کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ہمیں اس کی بریت کی امید نہیں۔ اسے عمر قید مکمل ہونے کے بعد ہی رہا کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago