Urdu News

سری لنکا کے صدر نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے صدر عزت مآب جناب رانیل وکرما سنگھے نے آج (21 جولائی 2023) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

صدر وکرما سنگھے کا ہندوستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ سری لنکا ہندوستان کی ’نیبرہڈ فرسٹ‘ پالیسی اور ساگر (خطے میں سب کی سلامتی اور ترقی) وژن میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں سری لنکا کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی کثیر جہتی حمایت سری لنکا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے لیے ہندوستان کی دیرینہ وابستگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضرورت کی گھڑی میں ہندوستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری شراکت داری پائیدار اور ہمارے دونوں ممالک اور بحر ہند کے بڑے خطے کے عام لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کئی شعبوں میں بہت سے اہم منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، اور یہ کہ ہندوستان-سری لنکا ترقیاتی شراکت داری نے سری لنکا کے لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان صدر وکرما سنگھے کی قیادت میں سری لنکا کے ساتھ اپنی ترقیاتی شراکت داری کو جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کا منتظر ہے۔

Recommended