وزیر اعظم نے 20 مئی 2023 کو ہیروشیما میں جی 7 سربراہ اجلاس کے . شانہ بہ شانہ یوکرین کے صدر عزت مآب ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوکرین کے تنازع کا پوری دنیا پر گہرا اثر پڑا ہے۔ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا. کہ ان کے لیے یہ سیاسی یا معاشی مسئلہ نہیں ہے بلکہ انسانیت کا، انسانی اقدار کا مسئلہ ہے۔
وزیر اعظم نے ہندوستانی طلباء کو یہاں سے بحفاظت نکالنے میں یوکرین کے تعاون کی تعریف کی. اور یوکرین کے اداروں کی طرف سے طلباء کے لئے ہندوستان میں امتحان منعقد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
وزیر اعظم نے آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا طریقہ اپنانے میں ہندوستان کی واضح حمایت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال کے حل کے لیے ہندوستان اور وزیر اعظم ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق سب کچھ کریں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان، یوکرین کے لوگوں کو انسانی امداد فراہم کرتا رہے گا۔ صدر زیلنسکی نے وزیراعظم کو یوکرین کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…