Categories: عالمی

نیپال کی داخلی سیاست میں چین کی مداخلت کے خلاف احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیپال کی داخلی سیاست میں چین کی مداخلت کے خلاف نیپال میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔  کھٹمنڈو اور دیگر علاقائی مراکز میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر چینی حکومت کے خلاف ’چینی مداخلت بند کرو، "سرحد پر تجاوزات بند کرو،چین میں زیر تعلیم نیپالی طلباء کو محفوظ راستہ یقینی بنائیں وغیرہ جیسے نعرے درج تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مظاہرین نے نیپال کے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں مداخلت کرنے اور ہملا سمیت مختلف شمالی اضلاع میں نیپال کی سرزمین پر قبضہ کرنے پر بھی چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  مظاہروں سے پریشان، کھٹمنڈو میں چینی سفارت خانے نے اپنے دفاع میں ایک بیان جاری کیا۔  ترجمان، وانگ ژیاؤلنگ نے (13 جنوری 2022( نیپال میں حالیہ مظاہروں کے بارے میں بیان میں کہا، جس میں لکھا ہےچین اور نیپال روایتی دوست پڑوسی ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں پر غیرمتزلزل عمل کرتا ہے، نیپال کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور برابری، باہمی فائدے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر دوطرفہ دوستانہ تعلقات استوار کرتا ہے۔  بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ نیپال کو بی آر آئی کا ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے اور اس نے نیپال کو دی جانے والی امداد میں کوئی سیاسی شرط نہیں لگائی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago