Urdu News

نیپال کی داخلی سیاست میں چین کی مداخلت کے خلاف احتجاج

نیپال کی داخلی سیاست میں چین کی مداخلت کے خلاف احتجاج

نیپال کی داخلی سیاست میں چین کی مداخلت کے خلاف نیپال میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔  کھٹمنڈو اور دیگر علاقائی مراکز میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر چینی حکومت کے خلاف ’چینی مداخلت بند کرو، "سرحد پر تجاوزات بند کرو،چین میں زیر تعلیم نیپالی طلباء کو محفوظ راستہ یقینی بنائیں وغیرہ جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے نیپال کے سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں مداخلت کرنے اور ہملا سمیت مختلف شمالی اضلاع میں نیپال کی سرزمین پر قبضہ کرنے پر بھی چین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔  مظاہروں سے پریشان، کھٹمنڈو میں چینی سفارت خانے نے اپنے دفاع میں ایک بیان جاری کیا۔  ترجمان، وانگ ژیاؤلنگ نے (13 جنوری 2022( نیپال میں حالیہ مظاہروں کے بارے میں بیان میں کہا، جس میں لکھا ہےچین اور نیپال روایتی دوست پڑوسی ہیں۔

چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں پر غیرمتزلزل عمل کرتا ہے، نیپال کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور برابری، باہمی فائدے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر دوطرفہ دوستانہ تعلقات استوار کرتا ہے۔  بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ نیپال کو بی آر آئی کا ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے اور اس نے نیپال کو دی جانے والی امداد میں کوئی سیاسی شرط نہیں لگائی۔

Recommended