Categories: عالمی

گلگت بلتستان میں پاک فوج کی جانب سے زمین پر جبری قبضے کے خلاف احتجاج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گلگت بلتستان کے لوگوں نے نوپورہ گاؤں میں پاکستانی فوج کی جانب سے جبری زمین پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پاکستانی فوج آبادی کی تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے دانستہ طور پر گلگت کے گاؤں نوپورہ کے قریب 500 کنال اراضی کو زبردستی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ زمین اس وقت گاؤں نوپورہ، گلگت بلتستان کی مقامی آبادی کی ملکیت ہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے جائے وقوعہ پر ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جو شدت اختیار کرگئی جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج اور مقامی آبادی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مقامی آبادی نے فوجی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور فوج مخالف نعرے لگائے۔گلگت بلتستان میں موجودہ زمینی قوانین کے خلاف مسلسل اختلاف پایا جاتا ہے۔ آبادی پرانے خالصہ سرکار (ریاستی زمین( کے قوانین 1978 اور اس سے متعلق بعد کے قوانین کو منسوخ کرنا چاہتی ہے۔اس قانون کے تحت ریاست کی تمام بنجر زمینیں سرکاری ملکیت میں ہیں، اس طرح ادارے مقامی لوگوں سے ان کے حقوق غصب کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستانی فوج اور حکومت یہ زمینیں مقامی لوگوں سے حاصل کرتی ہیں اور جان بوجھ کر آبادیاتی تبدیلیاں کرنے کے لیے مقامی آبادی کو زبردستی بے دخل کرتی ہیں۔ان زمینوں پر قائم ہونے والے نئے دفاتر میں سرکاری ملازمین اور غیر جی بی کی آبادی کو رکھا جاتا ہے، اس لیے مقامی لوگوں کے پاس روزگار کے لیے ملک کے دوسرے حصوں میں جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago