Categories: عالمی

اسرائیل کے خلاف پوری میں دنیا میں احتجاجی مظاہر

فلسطینیوں کو خاموش کرنا اتنا  آسان نہیں، امریکہ، بلجیم، جرمنی، برطانیہ، اور اسپین میں مظاہرے

واشنگٹن،16مئی (انڈیا نیرٹیو)

غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکہ، بلجیم،برطانیہ، اسپین اور جرمنی میں مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے خاموش رہ لیے اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آگیا ہے۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود پلےکارڈز پر درج نعروں میں سے ایک نعرہ یہ بھی تھا کہ ”تم فلسطینیوں کو کبھی خاموش نہیں کر سکتے“۔مظاہرے کے شرکانے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے۔شرکانے فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے فلسطینی پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

ہیوسٹن مظاہرے میں پلے کارڈز پر مختلف نعرے درج تھے جن میں سے چند یہ تھے کہ ”قبضہ ختم کرو، فلسطین کو آزاد کرو“، ”فلسطینیوں ہم آپ کی حمایت کرتے ہیں“، ”تم فلسطینیوں کو کبھی خاموش نہیں کرسکتے“۔فلسطین پر اسرائیلی حملے کے خلاف بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں عوام کا بڑا مظاہرہ ہوا۔مظاہرے کے شرکاءنے اسلامی ممالک کے اتحاد کی اپیل کی، مظاہرے میں بچوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف برطانیہ، اسپین اور جرمنی میں بھی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے خاموش رہ لیے اب فلسطینیوں کے دفاع اور ان کے لیے بولنے کا وقت آگیا ہے۔

لندن میں فلسطین کے حق میں بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین ماربل آرک پر جمع ہوئے اور اسرائیلی سفارتخانے کی جانب مارچ کیا۔اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطین کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔جرمن دارالحکومت برلن میں بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف پرامن مظاہرہ کیا گیا۔خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 بچوں سمیت 140 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایرانی القدس ملیشیا کے سربراہ اسماعیل قآنی کا حماس کے سربراہ کو فون

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے جلو میں ایرانی پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں کی نگران ’فیلق القدس‘ کے سربراہ بریگیڈیئر اسماعیل قآنی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ٹیلیفون پر بات چیت۔حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلق القدس کے سربراہ اسماعیل قآنی نے القدس اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی قوم کے خلاف جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرتےہیں اور فلسطینی قوم کےساتھ ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میںسامنے آئی ہے جب کل ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے مزید کمک غزہ کی سرحد پر تعینات کی ہے۔العربیہ اور الحدث چینل کے نامہ نگاروں کےمطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پر شدید بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔ دوسری طرف غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں نے تل ابیب سمیت دوسرے اسرائیلی شہروں پر دسیوں راکٹ برسائے ہیں۔اسرائیلی پولیس کے مطابق فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں تل ابیب کے قریب ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ادھر بن گوریان ہوائی اڈے پر داغے گئے متعدد راکٹ مار گرائے گئے جب کہ رامات جان کے مقام پر راکٹ گرنے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سوموار سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں اب تک145 فلسطینءشہید اور 1050 زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 39 کم سب بچے بھی شامل ہیں۔40 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago