یروشلم، 23 جنوری (انڈیا نیرٹیو)
اسرائیل میں سپریم کورٹ کے حکم کو کالعدم کرنے کا حق حکومت کو دینے کے مجوزہ قانون کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ مشتعل لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ ادھر سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ملک کے وزیر داخلہ کو ہٹا دیا گیا ہے۔
حال ہی میں اسرائیل میں سپریم کورٹ نے ملک کے وزیر داخلہ اور وزیر صحت اریہ درعی کو ہٹانے کی ہدایات وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو دی تھیں۔ اس کے بعد ملک میں عدالتی تبدیلی کی باتیں شروع ہو گئی تھیں۔ حکومت نے ایسا قانون تجویز کیا تھا، اس کی منظوری کے بعد حکومت کو سپریم کورٹ کے حکم کو پلٹنے کا حق مل سکتا ہے۔ نیتن یاہو حکومت اپنے اس قدم کواختیارات کے عدم توازن سے نجات کا راستہ قرار دے رہی ہے۔
نیتن یاہو حکومت کی اس تجویز کے خلاف اسرائیل میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ لوگ اسے آمریت کی طرف قدم قرار دے رہے ہیں۔ ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ حکومت مخالف مظاہروں کے درمیان، وزیر اعظم نیتن یاہو نے سپریم کورٹ کے مشورے کو قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے ملک کے وزیر داخلہ اور صحت اریہ درعی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ نیتن یاہو کا یہ قدم مظاہرین کے دباو میں اٹھایا گیا قدم مانا جا رہا ہے۔ ویسے کہا جا رہا ہے کہ نیتن یاہو عدالتی اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…