Categories: عالمی

بلوچستان میں پاک فوج کے مظالم کے خلاف جرمنی میں احتجاج

ڈارٹمنڈ( جرمنی) 5 ؍جون

بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی نے پاکستانی فوج کے مظالم کے خلاف ڈارٹمنڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وائس فار پیس اینڈ جسٹس نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا، "بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ڈارٹمنڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جہاں پاک فوج مظالم کی ہر حد پار کر رہی ہے۔ بلوچستان کے لوگوں کو ہر بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ سیکورٹی اداروں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ چند ماہ میں بلوچ عوام پر مظالم ہر حد کو پار کر چکے ہیں۔

بلوچستان میں لوگوں کی زندگیوں پر پاک فوج کا مضبوط کنٹرول ہے۔ فوج نے علاقے اور لوگوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے قوانین نافذ کیے ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے تقریباً تمام اضلاع میں یہی صورتحال ہے۔ بلوچ عوام کو ہر بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے اور سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اضلاع کے 12 سال کی عمر کے تمام مرد اراکین ہفتے میں ایک یا دو بار مقامی فوجی کیمپ میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔ فوج کے وضع کردہ قوانین کے مطابق یہ لازمی ہے۔ یہاں تک کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں مقامی لوگوں کو فوج کی منظوری کے بغیر جنازے  میں شرکت  کیاجازت بھی نہیں ہے۔ یہاں تک کہ گھریلو سامان خریدنے کے لیے قریبی شہر جانے کے لیے بھی فوج کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

حال ہی میں بلوچستان سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق، 11 مئی کو، فیروز بلوچ کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے زبردستی غائب کر دیا تھا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کارکنان  'لاپتہ' کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

بلوچ  'قوم پرست'، بہت سے گروہ بنا کر، شہری حقوق اور چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور  منصوبوں کی مخالفت کے لیے ریاست سے لڑ رہے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ بلوچوں کو قدرتی وسائل سے محروم کیا جا رہا ہے جبکہ چند ملازمتیں دی جا رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago