Urdu News

پورنیما دیوی برمن کو اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین ماحولیاتی ایوارڈ

اقوام متحدہ،23 نومبر (انڈیا نیریٹو)

ہندوستانی جنگلی حیاتیات کی سائنسداں ڈاکٹر پورنیما دیوی برمن کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین ماحولیاتی ایوارڈ چیمپیئنس آف دی ارتھ سے نوازا گیا ہے۔ برمن کو یہ اعزاز ماحولیاتی نظام کے انحطاط کو روکنے کے لیے ان کی تبدیلی کے اقدام کے لیے دیا گیا ہے۔

برمن کو اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام (یو این ای پی) کی جانب سے اس سال کے چیمپینس آف دی ارتھ ایوارڈ کے انٹرپرینیوریل ویژن زمرے میں نوازا گیا ہے۔ جنگلی حیات کے سائنسداں برمن ہرگیلا آرمی کی قیادت کر رہے ہیں، جو کہ سارس کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے مکمل وقف تحریک ہے، جس میں صرف خواتین شامل ہیں۔

خواتین سارس پرندے نما ماسک بناتی اور بیچتی ہیں، جس سے مالی آزادی کے ساتھ ہی معدوم ہوتی اقسام کے بارے میں بیداری میں بھی مدد ملتی ہے۔ یو این ای پی کی ویب سائٹ کے مطابق پانچ سال کی عمر میں برمن کو آسام میں دریائے برہم پترا کے قریب اپنی دادی کے ساتھ رہنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔ برمن نے کہا کہ میں نے سارس اور پرندوں کی کئی دوسری اقسام دیکھی ہیں۔ وہ (دادی) مجھے پرندوں کے بارے میں گانے سکھاتی تھیں۔ انہوں نے مجھ سے بگلے اور سارس کے لیے گانے کو کہا اور پھر مجھے پرندوں سے پیار ہو گیا۔

Recommended