عالمی

قمرباجوا کا سیٹ اپ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ میں کام کر رہا ہے:عمران خان

 لاہور۔ 2؍ جنوری (انڈیا نیریٹو)

پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ان کے  خلاف لابنگ کے لیے “ہائر” کیا تھا۔

اتوار کو لاہور میں صحافیوں کے ایک منتخب گروپ سے بات کرتے ہوئے، پی ٹی آئی کے سربراہ نے الزام لگایا کہ حقانی کو “جنرل قمر کو پروموٹ کرتے ہوئے میرے خلاف مہم چلانے” کا کام سونپا گیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ملک کو موجودہ افراتفری سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنرل (ر) قمر کا سیٹ اپ “ابھی تک اسٹیبلشمنٹ میں کام کر رہا ہے”۔تاہم، پی ٹی آئی چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیبلشمنٹ ملک کو موجودہ افراتفری سے نکالنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور یہ کہ تازہ عام انتخابات موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی پریشانیوں کا واحد حل ہیں۔

عمران نے کہا کہ ملک تبھی ترقی کر سکتا ہے جب فوج اور تمام سیاسی جماعتیں ایک  صفحہ پر ہوں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کے اور سابق آرمی چیف کے درمیان تعلقات اس لیے خراب ہوئے کیونکہ جنرل (ر) قمر ملک میں احتساب نہیں چاہتے تھے۔سابق آرمی چیف سے اپنی آخری ملاقات کو یاد کرتے ہوئے عمران نے انکشاف کیا کہ جنرل (ر)قمر نے انہیں ’’پلے بوائے‘‘ قرار دیا۔

جنرل (ر) قمر پیٹھ میں چھرا گھونپ کر ان سے اظہار یکجہتی کر رہے تھے:عمران

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہاں، میں پلے بوائے رہا تھا۔‘‘ایک سوال کے جواب میں عمران نے کہا کہ جنرل (ر) قمر پیٹھ میں چھرا گھونپ کر ان سے اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین نے صحافیوں کو بتایا کہ “ہمارے  تین اراکین پنجاب اسمبلی کو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف کولیشن حکومت کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر غیر جانبدار رہنے کو کہا گیا تھا۔

اسی طرح، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے دھڑوں کو متحد کیا جا رہا ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنماؤں کو پی پی پی میں شامل کیا گیا ہے ۔تاہم اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ صرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی وقت کی ضرورت ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago