Categories: عالمی

قطر نے بھارتی سفیر دیپک متل کو طلب کر لیا، بی جے پی رہنماؤں کے متنازع بیانات پر کارروائی کا مطالبہ

ابوشحمہ انصاری، نئی دہلی

بی جے پی لیڈروں کے متنازعہ بیان کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ قطر نے ہندوستانی سفیر دیپک متل کو طلب کیا ہے۔ قطر کی جانب سے یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو قطر کے دورے پر ہیں۔ اس پیشرفت پر، دوحہ میں ہندوستانی سفارت خانے کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قطر کی جانب سے قابل اعتراض ٹویٹس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ جس کے جواب میں بھارت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ یہ ٹویٹس حکومت ہند کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتیں۔ حکومت ہند تنوع میں اتحاد کی مضبوط ثقافتی روایات کے مطابق تمام مذاہب کا سب سے زیادہ احترام کرتی ہے۔ توہین آمیز ریمارکس کرنے والوں کے خلاف پہلے ہی سخت کارروائی کی جا چکی ہے۔ ہندوستان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہمیں ایسے شرپسند عناصر کے خلاف مل کر کام کرنا چاہیے۔ جس کا مقصد ہمارے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کو کمزور کرنا ہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے حال ہی میں ایک انگریزی ٹی وی چینل پر ڈیبیٹ شو کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا۔ اتوار کو بی جے پی نے ان کے بیان سے خود کو الگ کیا اور انہیں پارٹی سے معطل کر دیا۔

بتادیں کہ ہندوستان کے نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ہفتہ کو قطر پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو انہوں نے یہاں قطر کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر بات چیت کی اور دو طرفہ تعلقات بشمول تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کا جائزہ لیا۔ نائیڈو کا ہفتہ کو قطر پہنچنے پر دوحہ ہوائی اڈے پر ان کا رسمی استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نائب صدر 30 مئی سے 7 جون تک اپنے تین ملکی دورے کے آخری مرحلے میں عرب ملک پہنچے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago