Categories: عالمی

بائیڈن نے کووڈ۔19 سے متعلق حکمت عملی کے لیے وزیر اعظم مودی کی تعریف کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وبائی مرض سے نمٹنے میں "ہندوستان کی کامیابی کے ساتھ چین کی ناکامی" کے درمیان ایک متوازی  لکیرکھینچتے ہوئے، امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز ٹوکیو میں کواڈ لیڈرز سمٹ کے بند اجلاس کے دوران  کووڈ۔ 19 سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی  کے انداز اورحکمت عملی کیر تعریف کی۔ ایک سینئر اہلکار کے مطابق، بائیڈن نے ہندوستان کی کامیابی کو چین کی کووڈ۔ 19 وبائی بیماری سے نمٹنے میں ناکامی سے متصادم کیا ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بائیڈن نے مزید کہا کہ پی ایم مودی کی کامیابی نے دنیا کو دکھایا ہے کہ جمہوریتیں ڈیلیور کر سکتی ہیں، اور اس افسانے کا پردہ فاش کیا کہ چین اور روس جیسے خود مختار ممالک تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں کیونکہ ان کی قیادت طویل جمہوری عمل سے گزرے بغیر فیصلے لے سکتی ہے اور ان پر عمل درآمد کر سکتی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اہلکارکے مطابق، صدر بائیڈن کا یہ تبصرہ غیر رسمی معلوم ہوتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے تیار کردہ تبصرے سے پہلے یہ کہنے کے لیے خصوصی مداخلت کی۔کواڈ لیڈرس اجلاس کے فوراً بعد پی ایم مودی نے آج امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ ان کے باقاعدہ مکالمے کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے جنہوں نے حال ہی میں 11 اپریل کو ورچوئل موڈ میں بات چیت کی تھی۔کواڈ ممالک کے رہنماؤں – آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان، اور امریکہ نے آج ٹوکیو میں چوتھی بار اور دوسری بار ذاتی طور پر ملاقات کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ میٹنگ مارچ 2021 میں کواڈ لیڈرز کی پہلی ورچوئل میٹنگ کے بعد، ستمبر 2021 میں واشنگٹن ڈی سی میں ذاتی سربراہی اجلاس اور مارچ 2022 میں ورچوئل میٹنگ کے بعد ہوئی ہے۔کواڈ سمٹ نے رہنماؤں کو ہند۔بحرالکاہل خطے میں ہونے والی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے عصری عالمی مسائل کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ کواڈ سربراہی اجلاس میں سمندری ڈومین، خلائی، موسمیاتی تبدیلی، صحت اور سائبر سیکورٹی میں مسلسل تعاون کے لیے ایک نئی پہل کے آغاز کا مشاہدہ کیا گیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago