وبائی مرض سے نمٹنے میں "ہندوستان کی کامیابی کے ساتھ چین کی ناکامی" کے درمیان ایک متوازی لکیرکھینچتے ہوئے، امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز ٹوکیو میں کواڈ لیڈرز سمٹ کے بند اجلاس کے دوران کووڈ۔ 19 سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے انداز اورحکمت عملی کیر تعریف کی۔ ایک سینئر اہلکار کے مطابق، بائیڈن نے ہندوستان کی کامیابی کو چین کی کووڈ۔ 19 وبائی بیماری سے نمٹنے میں ناکامی سے متصادم کیا ۔
بائیڈن نے مزید کہا کہ پی ایم مودی کی کامیابی نے دنیا کو دکھایا ہے کہ جمہوریتیں ڈیلیور کر سکتی ہیں، اور اس افسانے کا پردہ فاش کیا کہ چین اور روس جیسے خود مختار ممالک تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں کیونکہ ان کی قیادت طویل جمہوری عمل سے گزرے بغیر فیصلے لے سکتی ہے اور ان پر عمل درآمد کر سکتی ہے۔
اہلکارکے مطابق، صدر بائیڈن کا یہ تبصرہ غیر رسمی معلوم ہوتے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے تیار کردہ تبصرے سے پہلے یہ کہنے کے لیے خصوصی مداخلت کی۔کواڈ لیڈرس اجلاس کے فوراً بعد پی ایم مودی نے آج امریکی صدر بائیڈن سے ملاقات کی۔ یہ میٹنگ ان کے باقاعدہ مکالمے کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے جنہوں نے حال ہی میں 11 اپریل کو ورچوئل موڈ میں بات چیت کی تھی۔کواڈ ممالک کے رہنماؤں – آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان، اور امریکہ نے آج ٹوکیو میں چوتھی بار اور دوسری بار ذاتی طور پر ملاقات کی۔
یہ میٹنگ مارچ 2021 میں کواڈ لیڈرز کی پہلی ورچوئل میٹنگ کے بعد، ستمبر 2021 میں واشنگٹن ڈی سی میں ذاتی سربراہی اجلاس اور مارچ 2022 میں ورچوئل میٹنگ کے بعد ہوئی ہے۔کواڈ سمٹ نے رہنماؤں کو ہند۔بحرالکاہل خطے میں ہونے والی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے عصری عالمی مسائل کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ کواڈ سربراہی اجلاس میں سمندری ڈومین، خلائی، موسمیاتی تبدیلی، صحت اور سائبر سیکورٹی میں مسلسل تعاون کے لیے ایک نئی پہل کے آغاز کا مشاہدہ کیا گیا۔