Categories: عالمی

کواڈ میٹنگ: آسٹریلیا میں اگلی سربراہی کانفرنس میں چین کی آمریت پر تشویش

تمام ممالک چین کی انارکی کو روکنے کا راستہ تلاش کریں گے

منگل کو چار فریقی سیکورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) کے رکن ممالک ہندوستان، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا کے سرکردہ رہنماؤں کی میٹنگ میں چین کی آمریت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اگلے سال یہ سمٹ آسٹریلیا میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کواڈ سربراہی اجلاس میں چین کی آمریت پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ اس کو روکنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ رہنماؤں نے چین کے پڑوسی ممالک کو پریشان کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ طے پایا کہ تمام ممالک مل کر چین کی انارکی کو روکنے کا راستہ تلاش کریں گے۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کواڈ کی پہل پر ہند-بحرالکاہل خطے کے فروغ کے بارے میں بات کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے روس یوکرین جنگ پر پوتن پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پوتن ایک ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ صرف یورپی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد براہ راست کوواڈ سمٹ میں پہنچنے والے انتھونی البانی نے کہا کہ ان کی حکومت کواڈ کے رکن ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی بات کی۔

جاپان کے وزیر اعظمفومیوکشیدا نے کہا کہ ہمیں آسیان، جنوبی ایشیا کے ساتھ ساتھ انڈو پیسیفک ممالک کی آوازوں کو غور سے سننا چاہیے تاکہ تعاون کو آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ تعاون فوری مسائل کے حل کے لیے سازگار ہونا چاہیے۔ اگلی کواڈ سمٹ اگلے سال آسٹریلیا میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago