عالمی

رکشامنتری نےبرطانیہ کےوزیردفاع سے ٹیلی فون پربات چیت کی

رکشامنتری نےبرطانیہ کے   وزیردفاع  سے ٹیلی فون پربات چیت کی ؛دفاعی صنعتی تعاون کو آگے بڑھانے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیابرطانوی کمپنیوں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حصہ لینا چاہیئے اور ہندوستان میں  ساتھ مل کر ترقی اورپیداوارمیں شریک ہوناچاہیئے:جناب راج ناتھ سنگھ

رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے 21فروری 2023کو برطانیہ کے وزیردفاع جناب بین والیس کے ساتھ ٹیلی فون پربات چیت کی ۔ یہ گفتگو دوستانہ ماحول میں ہوئی اور مثبت رہی اوردفاعی تعاون کے مستقبل  پرمرکوز تھی ۔ دونوں وزراء نے دفاع اورسکیورٹی سے متعلق مختلف امورپربات چیت کی ، جس میں علاقائی ترقی اور ہند –پیسفک سے متعلق اموربھی شامل تھے ۔

دونوں وزراء نے جاری دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور  دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ بات چیت پر طمانیت کا اظہارکیا۔ انھوں نے دفاعی صنعتی تعاون کو آگے بڑھانے کے طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیااورتعاون چند امکانی شعبوں کی نشاندہی کی ۔ رکشامنتری نے مشورہ دیاکہ برطانوی کمپنیوں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی میں حصہ لینا چاہیئے اور ساتھ مل کر ہندوستان میں ترقی اورپیداوار میں شرکت کرنی چاہیئے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago