عالمی

چوتھے بھارت-فرانس سالانہ دفاعی مکالمے کی شریک صدارت

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ فرانس جمہوریہ کے دورے پر آئے ہوئے مسلح افواج کے وزیر کے ساتھ چوتھے بھارت-فرانس سالانہ دفاعی مکالمے کی شریک صدارت کریں گے

نئی دلی،25 نومبر، 2022/ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 26 سے 28 نومبر، 2022 کو بھارت کے دورے پر فرانسیسی جمہوریہ کی مسلح افواج کے وزیر جناب سیباسٹین لیکورنو کے ساتھ چوتھے بھارت-فرانس سالانہ دفاعی مکالمے کی شریک صدارت کریں گے۔

دورہ کرنے والے فرانسیسی وزیر امور خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ فرانس کے مسلح افواج کے وزیر کی حیثیت سے جناب سیباسٹین لیکورنو کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ کوچی میں ہیڈ کوارٹر سدرن نیول کمانڈ کا دورہ بھی کریں گے اور بھارت کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کو ددیکھنے جائیں گے۔

بھارت اور فرانس کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ 1998 میں، دونوں ممالک نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا آغاز کیا، جس میں قریبی اور بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ متعدد بین الاقوامی مسائل پر اپنے خیالات کو یکجا کیا گیا۔ بھارت اور فرانس دفاعی اور اسلحہ سازی میں شراکت دار ہیں، جو متعدد صنعتی تعاون کے ذریعے دفاعی شعبے میں بھارت کی اسٹریٹجک خود مختاری کی پالیسی میں حصہ لے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago