وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ فرانس جمہوریہ کے دورے پر آئے ہوئے مسلح افواج کے وزیر کے ساتھ چوتھے بھارت-فرانس سالانہ دفاعی مکالمے کی شریک صدارت کریں گے
نئی دلی،25 نومبر، 2022/ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 26 سے 28 نومبر، 2022 کو بھارت کے دورے پر فرانسیسی جمہوریہ کی مسلح افواج کے وزیر جناب سیباسٹین لیکورنو کے ساتھ چوتھے بھارت-فرانس سالانہ دفاعی مکالمے کی شریک صدارت کریں گے۔
دورہ کرنے والے فرانسیسی وزیر امور خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ فرانس کے مسلح افواج کے وزیر کی حیثیت سے جناب سیباسٹین لیکورنو کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ کوچی میں ہیڈ کوارٹر سدرن نیول کمانڈ کا دورہ بھی کریں گے اور بھارت کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کو ددیکھنے جائیں گے۔
بھارت اور فرانس کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ 1998 میں، دونوں ممالک نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا آغاز کیا، جس میں قریبی اور بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ متعدد بین الاقوامی مسائل پر اپنے خیالات کو یکجا کیا گیا۔ بھارت اور فرانس دفاعی اور اسلحہ سازی میں شراکت دار ہیں، جو متعدد صنعتی تعاون کے ذریعے دفاعی شعبے میں بھارت کی اسٹریٹجک خود مختاری کی پالیسی میں حصہ لے رہے ہیں۔