Categories: عالمی

گلگت بلتستان میں پاکستان کے مظالم کےخلاف مزاحمت تیز

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گلگت بلتستان ،8؍جولائی</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 74 سالوں سے مقبوضہ علاقے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف پاکستان کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے گلگت میں 13 اکتوبر 2005 کو 13 سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ 2009 میں ایک فوجی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ایڈووکیٹ ممتاز حسین نگری نے کہا کہ متنازعہ گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے حکم پر عمل درآمد غیر قانونی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے نگری میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ "پاکستان نے گلگت بلتستان کو اپنی کالونی بنا رکھا ہے، گزشتہ 75 سالوں سے پاکستان کے ساتھ الحاق کی کوششوں کے باوجود، گلگت بلتستان کے عوام کو بار بار نظر انداز کیا گیا اور ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی نام نہاد حکومت اور اس کے کٹھ پتلی وزرااپنے آپ کو باز رکھیں اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے جوتے چاٹنا چھوڑ دیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل ون کے تحت نہیں آتا۔ یہ یو این سی آئی پی کی قراردادوں اور پاکستانی آئین کے آرٹیکل 257ریاست جموں و کشمیر سے متعلق) کی خلاف ورزی ہے۔ قراقرم نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین جاوید حسین نے گلگت بلتستان کی ماؤں بیٹیوں کے ساتھ پنجابی پولیس کے رویے کی  بھی شدید مذمت کی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago