Urdu News

گلگت بلتستان میں پاکستان کے مظالم کےخلاف مزاحمت تیز

گلگت بلتستان میں پاکستان کے مظالم کےخلاف مزاحمت تیز

گلگت بلتستان ،8؍جولائی

گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ 74 سالوں سے مقبوضہ علاقے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف پاکستان کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے گلگت میں 13 اکتوبر 2005 کو 13 سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ 2009 میں ایک فوجی عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔ قراقرم نیشنل موومنٹ کے چیئرمین ایڈووکیٹ ممتاز حسین نگری نے کہا کہ متنازعہ گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے حکم پر عمل درآمد غیر قانونی ہے۔

انہوں نے نگری میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ "پاکستان نے گلگت بلتستان کو اپنی کالونی بنا رکھا ہے، گزشتہ 75 سالوں سے پاکستان کے ساتھ الحاق کی کوششوں کے باوجود، گلگت بلتستان کے عوام کو بار بار نظر انداز کیا گیا اور ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی نام نہاد حکومت اور اس کے کٹھ پتلی وزرااپنے آپ کو باز رکھیں اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے جوتے چاٹنا چھوڑ دیں۔

گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل ون کے تحت نہیں آتا۔ یہ یو این سی آئی پی کی قراردادوں اور پاکستانی آئین کے آرٹیکل 257ریاست جموں و کشمیر سے متعلق) کی خلاف ورزی ہے۔ قراقرم نیشنل موومنٹ کے سابق چیئرمین جاوید حسین نے گلگت بلتستان کی ماؤں بیٹیوں کے ساتھ پنجابی پولیس کے رویے کی  بھی شدید مذمت کی۔

Recommended