Categories: عالمی

ریٹائرڈ اویغورکو ‘مذہبی انتہا پسندی’ کے جرم میں 10 سال قید کی سزا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین کے سنکیانگ علاقے میں ایک ریٹائرڈ ایغور پوسٹل ورکر، جسے صحت کے مسائل کی وجہ سے حراستی کیمپ سے رہا کیا گیا تھا کو 2020 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا اور اسے "غیر قانونی مذہبی سرگرمیوں" میں حصہ لینے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق  2017 میں  اسے پہلی بار حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد ریٹائرڈ پوسٹل ورکر بائمہان مموت کو دو سال بعد اس کی تشویشناک صحت کی وجہ سے رہا کر دیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریڈیو فری ایشیا نے امریکہ میں رہنے والی بایمہان کی بیٹی نوربیہ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا۔ نربیہ کے بقول جن کا ماننا ہے کہ ان کی والدہ کی صحت اس طرح کے حالات سے متاثر ہو سکتی ہے، بعیمہان اور حراستی کیمپ میں موجود دیگر قیدیوں سے ان کے موزے اور جوتے چھین لیے گئے جب کہ انہیں سرد خانے میں رکھا گیا۔ میڈیا آؤٹ لیٹ نے نوربیہ کے حوالے سے بتایا کہ "اسے بعد میں اس کی صحت کی حالت، خاص طور پر کھڑے ہونے یا چلنے پھرنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا تھا۔ مجھے معلوم ہوا کہ کیمپوں میں نظر بند افراد کو بھی موزے نہیں دیے جاتے تھے۔ آر ایف اے  نے ہوتان پریفیکچرل پوسٹ آفس کے قریب ایک پولیس سٹیشن کے ایک افسر کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا 2019 میں رہائی کے بعد علاج کروانے والی بایمہان کو 2020 میں دوبارہ گرفتار کیا گیا اور اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ نوربیہ کے مطابق وہ اس وقت کاشغر کی ایک جیل میں اپنی سزا کاٹ رہی ہے۔  انہیں "مذہبی انتہا پسندی" کے جرم میں سزا سنائی گئی،  بائمہان مموت کی  عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین کو عالمی سطح پر اویغور مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے سرزنش کی گئی ہے کہ وہ انہیں بڑے پیمانے پر حراستی کیمپوں میں بھیج کر، ان کی مذہبی سرگرمیوں میں مداخلت کر رہے ہیں، اور کمیونٹی کے افراد کو زبردستی دوبارہ تعلیم یا تربیت دینے کے لیے بھیج رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago