Categories: عالمی

روس دے رہاہے میانمارکی فوجی حکومت کاساتھ

ماسکومیانمار سے مضبوط تعلقات کے حق میں

ماسکو 24 جون (انڈیا نیرٹیو)

میانمار میں جمہوری حکومت کا تختہ پلٹنے کے بعد سے ، اس حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے ، لیکن روس کی شکل میںاسے امید کی کرن نظرآرہی ہے۔ تازہ ترین پیشرفت کے مطابق روس نے میانمار کے ساتھ فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے کے بارے میں اپنے عزم کااظہار کیا ہے۔

معلومات کے مطابق روسی وزیر دفاع سیرگئی شوگو نے میانمار کے بارے میں کہا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی افہام و تفہیم ، احترام اور اعتماد پر مبنی باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ اصل میں، میانمار کے جنٹا رہنما سینئر جنرل من آنگ ہولنگ رواں ہفتے ایک سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے دارالحکومت ماسکو میں تھے۔

ہالنگ نے پیر کو روسی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نکولائی پیٹروسوف سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد جاری کیا بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے دہشت گردی ، علاقائی سلامتی اور میانمار کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ فی الحال ، جنٹا روس سے مدد کی تلاش میں ہے۔ وہیں روس ، میانمار کی فوج کا واحد اسلحہ سپلائرہے ۔

تاہم ، انسانی حقوق کے کارکنوں نے ماسکوپرمیانمار کے فوجی جنٹا کے ساتھ ایک دہائی کے بعد اقتدار میں آنے کوجوازفراہم کرنے کے الزام لگایاہے۔

حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ ماسکو نے ہزاروں فوجیوں کو فوج کی تربیت اور یونیورسٹی کی وظائف فراہم کیں۔ اس نے میانمار کی فوج کو اسلحہ بھی فروخت کیا ہے ، جسے متعدد مغربی ممالک نے بلیک لسٹ کیا ہوا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago