کھیرسان میں جنگ کا اندیشہ، یوکرین نے روسی فوجیوں پر خالی مکانات کو لوٹنے کا الزام لگایا
کیف،8 نومبر (انڈیا نیرٹیو)
یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کھیرسان کولیکر بڑی خبریں آ رہی ہیں۔ یوکرین کے مرکزی صوبے کھیرسان پر روس کے قبضے کے بعد روسی فوجیوں پر خالی گھروں پر لوٹ پاٹ کے الزام لگ رہے ہیں۔یوکرین کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں نے شہریوں کی شکل میں آکر ان خالی مکانوں کو اسٹریٹ فائٹ کے لیے اپنا اڈہ بنا لیا ہے۔
روس اور یوکرین دونوں ہی کھیرسان کی کشیدہ صورتحال کو جنگ کا سب سے اہم مرحلہ تصور کر رہے ہیں۔ روس کی جانب سے شہر کو خالی کرنے اور خالی مکانات کو جنگ کے اڈے بنانے کے الزامات پر فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
گزشتہ دنوں روس نے شہر کے باشندوں سیشہر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ روس کا خیال تھا کہ یوکرین شہر پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے بڑا حملہ کر سکتا ہے۔
بتا دیں کہ کھیرسان یوکرین کا واحد علاقائی دارالحکومت ہے جس پر روس نے اعلان جنگ کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔ ماہرین کے مطابق یوکرین اس شہر کو واپس لینا چاہتا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ جلد ہی روس اور یوکرین کے فوجی اس شہر پر قبضہ کرنے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ اس کشیدہ صورتحال میں کھیرسان شہر کی بجلی اور پانی کی سپلائی بھی منقطع کر دی گئی ہے۔
شہر میں روسی حکام نے یوکرین پر بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صورتحال کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…