(واشنگٹن، 15 نومبر (انڈیا نیرٹیو
ترکی کی راجدھانی انقرہ میں بروز پیر امریکا اور روس کے درمیان ہوئے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر سخت انتباہ جاری کیا گیا اور کہا گیا کہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یوکرین جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی بات چیت ہے۔
یہ بات چیت امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنس اور روسی انٹیلی جنس ادارے کی غیر ملکی شاخ کے سربراہ سرگیئی نریشکن کے درمیان ہوئی۔
بات چیت میں برنس نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ مذاکرات سے قبل برنس نے واضح کیا کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے پر بات چیت نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق برنس نے اپنے روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی سے تزویراتی عدم استحکام کے خطرے سے خبردار کیا۔ برنس نے روس میں قید امریکی شہریوں کے معاملے پر بھی بات کی اور ان کی رہائی کی درخواست کی۔ ترجمان نے کہا کہ یوکرین کو مذاکرات کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہم اصولی طور پر یوکرین کے مفادات کے ساتھ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ برنس اس سے قبل روس میں امریکی سفیر رہ چکے ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے بھی انہیں 2021 کے آخر میں یوکرین کی سرحد پر روسی فوجی جمع ہونے کے دوران روسی صدر پوتن سے ملاقات کے لیے ماسکو بھیجا تھا۔ وہاں انہوں نے جنگ کے خطرات کے بارے میں بتایا تھا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…