Categories: عالمی

روسی سفارت کاروں کو ویزہ ختم ہونے پر امریکا سے نکل جانے کی ہدایت

روس کے امریکا کے لیے سفیر کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے 24 روسی سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد تین ستمبر تک ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔ اس بیان سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔نیشنل انٹرسٹ میگزین کو ایک انٹرویو میں سفیر اناتولی آنتونوف نے یہ تو نہیں بتایا کہ امریکا کے اس اقدام کی وجہ کوئی مخصوص تنازع ہے تاہم انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام (سفارت کار) کسی متبادل کے بغیر ہی ملک چھوڑ رہے ہیں کیونکہ واشنگٹن نے اچانک ہی ویزے کے اجرا کے عمل کو سخت بنا دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کو کہا کہ ’واشنگٹن روسی سفارت کاروں کے ویزوں کے معاملے کو ماسکو کے خلاف جوابی کارروائی کے طور پر استعمال نہیں کر رہا۔ روسی سفیر کا بیان درست نہیں ہے۔‘نیڈ پرائس نے کہا کہ ’اس میں کچھ نیا نہیں ہے، روسیوں کو تین سال بعد اپنے ویزوں کی مدت میں توسیع کے لیے اپلائی کرنا پڑتا ہے، ان درخواستوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔‘

ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کافی عرصے سے تنازعات چل رہے ہیں اور یہ تعلقات اس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں روسی صدر ولادی میر پوتن کو ’قاتل‘ قرار دیا تھا۔16 جون کو جب جو بائیڈن اور ولادی میر پوتن کے مابین ملاقات ہوئی تو اس کشیدگی میں کسی حد تک کمی دیکھنے میں آئی تھی۔نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ’ہم روس کی کارروائیوں کے خلاف مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔‘واشنگٹن نے گذشتہ سال امریکی انتخابات میں مداخلت کرنے، سائبر ہیکنگ اور دیگر وجوہات کی بنا پر مارچ اور اپریل میں روس پر پابندیاں عائد کی تھیں تاہم نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ’یہ جوابی اقدامات تھے۔‘انتونی آنتونوف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا جائے گا اور ہم امریکا اور روس میں روسیوں اور امریکی سفارت کاروں کی زندگیوں کو معمول پر لانے کے قابل ہو جائیں گے۔‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago