Categories: عالمی

روسی گیس کی قیمت صرف روبل میں اداکرنا ہوگی:پوتن کا اعلان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ماسکو،یکم اپریل(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
روسی صدر ولادی میرپوتین نے جمعرات کو ایک فرمان پر دست خط کیے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ روسی گیس کے غیرملکی خریداروں کو یکم اپریل سے صرف روبل میں ادائی کرنا ہوگی اور اگر روبل میں گیس کی قیمت ادا نہیں کی جاتی تو معاہدے معطل کردیے جائیں گے۔صدرپوتین نے ٹیلی ویڑن پر خطاب میں کہا ہے کہ روس سے قدرتی گیس کے خریداروں کواب روسی بینکوں میں روبل کرنسی میں اپنے کھاتے کھولنا ہوں گے۔ان اکاؤنٹس ہی سے کل سے گیس کی ترسیل کے لیے رقوم ادا کی جائیں گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انھوں نے خبردار کیا کہ ”اگراس طرح گیس کی خریداری کی مد میں رقوم کی ادائی نہیں کی جاتی تو ہم اسے خریداروں کا دِوالا نکلنا (ڈیفالٹ) سمجھیں گے جس کے تمام نتائج وعواقب برآمد ہوں گے۔ کوئی بھی ہمیں مفت میں کچھ فروخت نہیں کرتا اورہم بھی خیرات نہیں کریں گے یعنی موجودہ معاہدوں کو روک دیا جائے گا“۔صدرپوتین کے گیس کی خریداری پرروبل میں ادائی کے فیصلے کے اعلان سے روسی کرنسی کو تقویت ملی ہے جو اس وقت تاریخ میں نچلی سطح پرآ گئی تھی کیونکہ مغرب نے 24 فروری کو روس کے خلاف یوکرین میں فوج داخل کرنے کے ردعمل میں وسیع پیمانے پرپابندیاں عاید کی ہیں اور ان کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب مغربی کمپنیوں اور حکومتوں نے صدر پوتین کے روبل میں ادائی کی شرط کو موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے تو روس کے ساتھ یورویا ڈالر میں گیس کی قیمت ادا کرنے کے معاہدے کیے تھے اوران ہی کے پابند ہیں۔صدر پوتین نے کہا کہ کرنسی میں تبدیلی کا یہ فیصلہ روس کی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور وہ تمام معاہدوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں پرکاربند رہے گا۔واضح رہے کہ روس یورپ کی ضروریات کے لیے قریباً ایک تہائی گیس مہیا کرتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago