Categories: عالمی

اسرائیل میں 5افراد کی ہلاکت سے خوف و ہراس، 200 فلسطینی گرفتار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تل ابیب،یکم اپریل(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اسرائیلی شہر بنائی براک میں فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے، واقعے کے بعد اب تک 200 کے قریب فلسطینیوں کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا جا چکا ہے۔اسرائیل نے مغربی کنارے کے اطراف فوج کے اضافی یونٹ تعینات کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ پولیس ہائی الرٹ ہے۔بنائی براک میں فلسطینی نوجوان کی فائرنگ سے 2 یوکرینی اور 2 اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک عرب اسرائیلی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے مشرق میں واقع شہر بنائی براک میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں 5 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، یہ گزشتہ 1 ہفتے کے اندر اس نوعیت کا تیسرا حملہ تھا۔بنائی براک اور اس سے متصل قصبے رامات گان کے رہائشیوں کے مطابق ایک شخص نے گاڑی چلانے کے دوران راہ گیروں پر فائرنگ کی تھی۔جائے وقوع سے ملنے والی ویڈیو فوٹیج کے مطابق مسلح شخص سیاہ لباس پہنے ہوئے تھا جس نے خود کار ہتھیار سے مختلف افراد کو نشانہ بنایا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ ہفتے کے دوران ہونے والے دیگر 2 حملوں میں 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ایک حملے کی ذمے داری داعش کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔امریکا کی جانب سے اسرائیل میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کہا گیا تھا کہ اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل میں ہوئے حالیہ فائرنگ اور چاقو کے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago