عالمی

روسی صدر پوتن نے یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں میں مارشل لا کا نفاذ کیا

ماسکو،20اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

روس کے صدر ولادیمیرپوتن نے یوکرین کے ضم شدہ چارمقبوضہ علاقوں میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔صدرپوتن نے یوکرین کے چارعلاقوں دونتیسک،لوہانسک، کھیرسن اورزاپوریڑڑیا میں گذشتہ ماہ ریفرینڈم منعقد کیا تھا اور اس کے نتائج کی روشنی میں انھیں روسی ریاست میں ضم کرنے کااعلان کیا تھا۔

روسی فوج نے فروری میں یوکرین پر چڑھائی کے بعد ان علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔کریملن نے پھروہاں اپنے کٹھ پتلی حکام کو مقرر کیا تھامگر مغربی ممالک یوکرین کے ان علاقوں پر روس کی عمل داری کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور وہ انھیں بدستور یوکرین ہی کا حصہ قراردیتے ہیں۔

صدرپوتین نے اپنی سلامتی کونسل کے ارکان سے خطاب میں حکومت کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کی سربراہی میں ایک خصوصی رابطہ کونسل قائم کرے تاکہ ماسکو کی جنگی کوششوں کو فروغ دینے کے لیے روس کے ضم شدہ علاقوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا سکے۔

کریملن کے شائع کردہ فرمان میں یوکرین سے ملحقہ روس کے آٹھ علاقوں بشمول کریمیا میں”معاشی طورپرمتحرک“ہونے کا حکم دیا گیاہے۔کریمیا پر روس نے 2014 میں حملہ کیا تھا اور اس کو ضم کرلیا تھا۔

صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں کے اندر اور باہر نقل و حرکت کو محدود کردیا جائے گا۔صدر پوتین نے کہا کہ وہ روس کے تمام 80 سے زیادہ علاقوں کے رہنماؤں کو اہم تنصیبات کے تحفظ، امن عامہ کو برقراررکھنے اور ماسکو کے”خصوصی فوجی آپریشن“ کی حمایت میں اضافے کے لیے اضافی اختیارات دے رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago