عالمی

روسی صدر ولادی میرپوتین کا یوکرین میں 36گھنٹے کے لیےعارضی جنگ بندی کا اعلان

پوتن کے اعلان پر بائیڈن کا رد عمل،جرمنی نے روس کو فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا،اقوام متحدہ نے خیرمقدم کیا

نیویارک،06جنوری(انڈیا نیرٹیو)

روسی صدر ولادی میرپوتین نے آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پریوکرین میں جنگ بندی کا حکم دے دیا ہے۔کریملن نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی فوجیوں کو 6جنوری کو 1200 بجے سے 36 گھنٹے تک فائربندی کا حکم دیا گیا ہے۔بہت سے آرتھوڈوکس عیسائی ، بشمول روس اور یوکرین میں رہنے والے چھے اور سات جنوری کو کرسمس مناتے ہیں۔

روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ ماسکو کے پیٹریارک کیرل نے جمعرات کے روز یوکرین میں جنگ کے دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا تھاکہ وہ کرسمس کے موقع پرجنگ بندی پرعمل کریں جب کہ یوکرین نے روسی صدر کے اقدام کو ’مایوس کن جال‘ قرار دے کرمسترد کردیا ہے۔

صدرپوتین نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ تقدس مآب پیٹریارک کیرل کی اپیل کو مدنظررکھتے ہوئے میں روسی فیڈریشن کے وزیردفاع کو ہدایت کرتا ہوں کہ ’’وہ 6 جنوری 2023 کو 12 بجے سے 7 جنوری 2023 کو 24 بجے تک یوکرین میں فریقین کے رابطے کی پوری لائن پر جنگ بندی کا نظام متعارف کروائیں‘‘۔

روسی صدر نے کہا:’’اس حقیقت سے آگے بڑھتے ہوئے کہ آرتھوڈوکس کا دعویٰ کرنے والے شہریوں کی ایک بڑی تعداد دشمن کے علاقوں میں رہتی ہے، ہم یوکرین کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کرنے اورلوگوں کوکرسمس کے موقع پراورکرسمس کے دن بھی خدمات میں شرکت کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔

ادھرآرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پر یوکرین میں روسی جنگ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین راحت کی سانس لینا چاہتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago