Categories: عالمی

روسی پالیسیوں کی وجہ سے اس کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں: یورپی یونین

روسی پالیسیوں کی وجہ سے اس کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں: یورپی یونین

برسلز،18جون(انڈیا نیرٹیو)

یورپی یونین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کے ساتھ اس کے تعلقات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ یونین کی جانب سے اس خدشے کا اظہار ایک رپورٹ میں کیا گیا جو یورپین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے آج ایک آن لائن پریس کانفرنس میں جاری کی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم سمجھتے ہیں کہ نئی شراکت داری ہمیں روس کے ساتھ قریبی تعاون کی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر اختیار کردہ روسی پالیسی خصوصاً 2014 میں جزیرہ نما کریمیا کو اپنے ساتھ ملانے اور یورپین رکن ریاستوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تازہ کوششوں کے علاوہ شام، لیبیا اور دوسری جگہوں پر مداخلت نے باہمی تعلقات پر منفی اثر ڈالا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اس بات کا عندیہ بھی دیا کہ یورپ روس سے تیل اور گیس کی موجودہ مقدار میں خریداری میں کمی نہیں کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپین یونین روس کے ساتھ افغانستان، شام، لیبیا، ایران اور مشرق وسطیٰ کے امن کے عمل کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

یاد رہے کہ جوزپ بوریل کی جانب سے جاری کردہ یہ تازہ رپورٹ برسلز میں آئندہ ہفتے منعقد ہونے والے یورپین سربراہان کے اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago