Categories: عالمی

امریکہ میں ہم جنس پرستوں کی شادی کے تحفظ کا بل منظور

امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان نے ہم جنس پرستوں کے درمیان شادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بل‘ریسپیکٹ فار میریج ایکٹ’کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی پارلیمنٹ کے 267 ارکان نے ہم جنس پرستوں اور دیگر نسلوں کے درمیان شادیوں سے متعلق بل کی حمایت کی جب کہ 157 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

یہ بل اس خدشے کے پیش نظر پیش کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے جس طرح  اسقاط حمل کے حق کو ختم کردیا کہیں ہم جنس پرستوں کی شادی کے حق کو بھی ختم نہ کردیں۔

حکمراں جماعت کے 47 ارکان نے بھی بل کی حمایت کی۔اس بل کی منظوری کے لیے کانگریس رکن مونڈیئر پیش پیش رہے جو اعلانیہ طور پر ایک ہم جنس پرست ہیں۔ انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ تو میرا ذاتی مسئلہ ہے اور ہم اپنے حق کا دفاع جانتے ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اکثریت نے تو یہ بل منظور کرلیا تاہم اسے قانون بننے کے لیے سینیٹ سے بھی منظور کرانا ضروری ہے جہاں حکومت اور اپوزیشن کی تعداد تقریباً برابر ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کے قدامت پرست ججوں نے اسقاط حمل کے حق کو منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد ہم جنس پرستوں اور نسلی گروہوں کو خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ان کے حقوق بھی منسوخ نہ کردیئے جائیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago