Categories: عالمی

سعودی ائیر ڈیفنس نے خمیس مشیط پرحوثیوں کے میزائل حملہ کوناکام کردیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض،08اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحادی فورسز کے ائیر ڈیفنس یونٹس نے جمعرات کی شب خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا۔ایران نواز حوثی باغیوں نے گزشتہ روز بھی ابھا شہر کے ایئر پورٹ پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا۔عرب اتحادی فورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے خمیس مشیط پرداغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حوثی ملیشیا نے ستمبر میں بھی اس ہوائی اڈے کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا تھا۔اس میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے اورایک مسافر طیارے کو نقصان پہنچا تھا۔درایں اثنا سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے یمن سے حوثی ملیشیا کے نئے حملے کی مذمت کی ہے۔ حوثیوں نے نئے ڈرون حملے میں مملکت میں ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔الریاض میں امریکی سفارت خانہ نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ”حوثیوں نے ابھا کے ہوائی اڈے کو دوبارہ نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔اس حملے کے نتیجے میں چار بے گناہ شہری زخمی ہوئے ہیں۔“</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سفارت خانہ نے ٹویٹرپوسٹ میں کہا ہے کہ ”ہم حوثیوں کی جانب سے شہریوں کے خلاف اس طرح کے مکروہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔“اس نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ اس ناکام ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد جلد صحت یاب ہوں گے۔ سفارت خانے نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر زور دیا ہے کہ  وہ تشدد کے بجائے امن پر توجہ دیں اوراقوام متحدہ کے ساتھ مل کر بحران کے سفارتی حل کے لیے کام کریں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago