Categories: عالمی

اسرائیل نے اپنے بین الاقوامی سفارتی مشنز کوایرانی خطرات سے آگاہ کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مقبوضہ بیت المقدس،08اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک آذربائیجانی شہری کو قبرص میں ایک یا زیادہ اسرائیلی تاجروں کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد بْدھ کو ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے مشنوں کو ممکنہ ایرانی دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔اسرائیل کے چینل 12 کی خبروں کے مطابق دنیا بھر کے اسرائیلی سفارت کاروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیٹ ورک نے یہ بھی کہا کہ قبرص میں ناکام حملے کی کوشش کے تین مشتبہ افراد جو کہ اس ہفتے کے اوائل میں سامنے آئے تھے پر شبہ ہے کہ وہ قبرص سے فرار ہو گئے ہیں۔ تاہم چینل نے معلومات کے ذرائع کا ذکر نہیں کیا۔رواں سال مارچ میں قومی سلامتی کونسل نے اسرائیلیوں کو ایرانی حکومت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے امکان سے خبردار کیا تھا۔ اس نے کہا کہ جنوری میں ہندوستان میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب بم حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ تھا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اسرائیلی حکومت نے گذشتہ ہفتے قبرص میں ارب پتی ٹیڈی ساگی کو قتل کرنے کے منصوبے کے لیے "ایرانی دہشت گردی" کو مورد الزام ٹھہرایا۔ ساگی ایک تاجر اور گیمنگ سافٹ ویئر کمپنی پلے ٹیک کے بانی ہیں جس کے دفاتر نیقوسیا میں ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کچھ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ناکام حملہ ساگی کو اس کے کاروباری سودوں سے متعلق قتل کرنے کی کوشش تھی لیکن اسرائیلی حکومت نے پیر کو ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ساگی کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ ایک اسرائیلی تاجر تھا۔ایک آذربائیجانی مشتبہ شخص کو گذشتہ ہفتے ایک یا زیادہ اسرائیلی تاجروں پر حملے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ چینل 12 کی بدھ کے روزکے مطابق ملزم کے ساتھ زیر تفتیش ملزم پر 11 الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ ان میں دہشت گردی کی سرگرمی، اقدام قتل، ایک مجرمانہ تنظیم سے تعلق، جرم کی سازش اور ملک میں غیر قانونی قیام شامل ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago