Categories: عالمی

سعودی عرب: مکہ میں پہلی خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات

ریاض، 22 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات کی گئیں۔ اپریل کے بعد سے درجنوں خواتین سیکورٹی اسکواڈ میں شامل ہوگئیں۔ انہیں مکہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

مونا، جو ان سیکورٹی اہلکاروں میں سے ایک ہے، بتاتی ہے کہ وہ اپنے مرحوم والدسے متائثر ہے۔ یہاں تعینات ہوکر وہ اپنے والد کے ادھورے خواب کو پورا کررہی ہے۔ عازمین حج کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وہ مکہ کی عظیم الشان مسجد میں تعینات ہے اور چاروں طرف سیکورٹی کا خیال رکھتی ہے۔مونا مکہ میں خاکی وردی، جیکٹ اور بلیک کیپ پہنے ہوئے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قدامت پسند مسلم مملکت کی جدید کاری اور تنوع مہم کے ایک حصے کے طور پر معاشرتی اور معاشی اصلاحات پر زور دیا ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ویڑن 2030 کے تحت، سعودی شہزادے نے خواتین کے ڈرائیونگ پر پابندی ختم کردی ہے۔ بالغ خواتین کو والدین کی اجازت کے بغیر سفر کرنے کی اجازت ہے اور انہیں خاندانی معاملات پر زیادہ اختیاردیا گیاہے۔ اس کے ساتھ ہی بادشاہت نے ان خواتین کارکنوں کے خلاف کارروائی بھی کی ہے جنہوں نے خواتین کے حقوق کے حق میں آواز اٹھائی۔

کعبہ کے قریب تعینات ایک اور سیکیورٹی گارڈ ثمر کا کہنا ہے کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، اہل خانہ نے انہیں فوج میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ دین، ملک اور مہمانوں کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago