Categories: عالمی

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ 81 مجرموں کے سرقلم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاض،13مارچ(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز داعش اور القاعدہ کے لیے کام کرنے والے کارکنان اور قتل اور عصمت دری جیسے جرائم میں ملوّث 81 مجرموں کے سرقلم کرنے کا اعلان کیاہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق جن افراد کے سرقلم کیے گئے ہیں،ان میں سعودی شہری اور غیرملکی دونوں شامل ہیں۔ان میں زیادہ تریمنی ہیں۔انھیں عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سکیورٹی افسروں کے قتل، بارودی سرنگیں نصب، اغوا، تشدد، عصمت دری اور مسلح ڈکیتیوں جیسے جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔سعودی عرب میں سزائے موت کے مجرموں کے سرقلم کیے جاتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان مجرموں نے ملک کو غیرمستحکم کرنے اور تنازعات اورانتشار پھیلانے کے ساتھ ساتھ ”دہشت گرد“ تنظیموں داعش، القاعدہ اورایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی گروپ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کی اسکیموں پر عمل درآمد کے مقصد سے مملکت میں ہتھیاروں کو اسمگل کیا تھا اور مملکت کے خلاف کارروائیاں میں حصہ لیا تھا۔وزارت نے کہا کہ مجرموں کومتعلقہ عدالت میں مقدمات چلانے کے بعد سزا سنائی گئی تھی۔سزائے موت کے فیصلوں کی اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے منظوری دی تھی اور ایک شاہی فرماں میں ان فیصلوں پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا گیا تھا۔انھیں ہفتے کے روزموت کی نیند سلایا گیا ہے۔ان میں ایک یمنی شخص بھی شامل ہے۔اس نے داعش کے ساتھ کام کیا اور ایک سکیورٹی افسر اور دو سعودی افراد کو قتل کیا تھا اور مملکت میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔تین یمنیوں کو دوسکیورٹی افسروں کے قتل،حوثیوں سے وابستہ ایک ”دہشت گرد“گروپ تشکیل دینے، بارودی سرنگیں نصب کرنے اور اسلحہ اسمگل کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایک سعودی شخص کو متعدد جرائم کاقصوروار قراردیا گیا تھا۔ ان میں ایک سکیورٹی افسرکو اغوا کے بعدتشدد کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا اور”دہشت گرد“سیل بنانا شامل ہیں۔ یہ سیل مملکت سے باہر”دہشت گرد“گروپوں کے احکامات وصول کرتا تھا۔دو سعودی افراد کو اپنی والدہ کے قتل اور اپنے والد اور بھائی کے قتل کی کوشش (اقدامِ قتل) کا مرتکب پایا گیا۔کئی دیگر سعودی افراد اور ایک شامی شخص کو مختلف جرائم جیسے ”دہشت گرد سیل“بنانے، داعش اور دیگر ”دہشت گرد“گروہوں سے تعلقات استوارکرنے اور سکیورٹی افسروں اور تھانوں پر فائرنگ کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی۔تین یمنی افراد اور ایک سعودی شخص کو مملکت کے خلاف ایک غیرملکی جماعت کے ساتھ روابط اوردوطرفہ ابلاغ کے الزام میں قصور وار قرار دیا گیا تھا۔انھوں نے غیرملکی فریق کو سعودی عرب کی سرکاری عمارتوں کی تفصیل فراہم کی تھی تاکہ انھیں نشانہ بنایا جا سکے اور ہتھیاروں اور دستی بموں کی اسمگلنگ کی جا سکے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago